مرکزی جھنڈا کمیٹی ورنگل کے زیر اہتمام 19؍فروری کو یوم غوث اعظم دستگیر ؒ
کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ سرپرستی جناب خواجہ حبیب الدین حاجی
بھائی صدر میر محلہ منڈی بازار انجام دیں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے
مولانا سید شاہ افضل بیابانی المعروف خسروپاشاہ سجادہ نشین درگاہ قاضی
پیٹھ، مولانا سید شاہ حیدرہلال الدین المعروف نوید بابا سجادہ نشین درگاہ
حضرت معشوق ربانی عرس جاگیر، جناب مولانا سید شاہ مصطفی قادری عرف کمال
پاشاہ عرس جاگیر شرکت کریں گے۔بعد نماز فجر شیخ فنکشن ہال منڈی بازار ورنگل
میں
طعام کا خاص و عام اہتمام کیا جارہا ہے۔ بعد عصر جلوس نشان مبارک
نکالا جائے گا جو مختلف محلہ جات گشت کرنے کے بعد نشامبارک منڈی بازار پر
نصب کیا جائے گا۔ بعد مغرب جلسہ فیضان اولیائے کرام کاانعقاد عمل میں آئے
گا۔ جس کو مولانا صدیق معصوم رضوی مخاطب کریں گے۔ بعد عشاء نعتیہ محفل ع
نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آئے گا جس کو مقامی نعت خواں حضرات اور
حیدرآباد سے ابراہم ایاز خان نعتیہ کلام پیش کریں گے۔ رات 10؍بجے سے محفل
سماع کا انعقا عمل میں آئے گا ۔ حیدرآباد ممتاز قوال کاشف و ہمنوا نعتیہ،
منقبتی قوالی پیش کریں گے۔